ایسے لوگوں کو سامنے لے کر آئیں گے جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی

nhh

عید کے قریب آتے ہی راولپنڈی میں پھلوں ،سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے ،شہر بھر میں حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے کوئی بازارنہیں لگا یا جا سکا ۔ راولپنڈی روال ٹاؤن ،پوٹھوہار ٹاؤن ،چکلالہ اور کنٹونمنٹ کے علاقوں میں عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے اتوار بازاروں کا انعقاد کیا جا تا تھا لیکن اس بار حکومت کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں ،ٹوٹے پھوٹے،آدھے ادھو رے با زارو ں کو دکانداروں نے خود ہی لگا لیا ہے ۔ نواز شریف پارک کے قریب موجود اپنی مدد آپ کے تحت بنائے گئے بازار میں بھی پیاز ،ٹماٹر ،تھوم ،آلو ،ادرک ،اور فروٹس کے ریٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ عید قربا ن کے قریب آتے ہی پنڈی والوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث انہیں خواہشات کی ہی قربانی دینی پڑے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.