ہر آنکھ نم رہی لیکن ہمت کم نہ ہوئی ۔ اٹک والوں نے فخر سے اپنے شہید کو الوداع کہا ، ارض وطن پر جان قربان کرنے والے کیپٹن اسفند یار بخاری کو آبائی شہر میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید ہوا تو اس شان سے کہ سینے پہ گولی کھائی ۔ سانحہ بڈھ بیر میں دہشتگردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے والا شہید آخری آرام گاہ کی طرف رخصت ہوا تو اس آن سے ہزاروں افراد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔ ہر آنکھ نم رہی لیکن ہمت کم نہ ہوئی ۔ اٹک والوں نے فخر سے اپنے شہید کو الوداع کہا ۔ کیپٹن اسفندیار کے جنازے میں پورا شہر اُمڈ آیا ۔ کیپٹن اسفندیار بخاری کی نماز جنازہ آبائی شہر اٹک میں ادا کی گئی ۔ میت لائی گئی تو فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ بوڑھے باپ نے جواں بیٹے کا جنازہ اٹھایا لیکن حوصلہ نہ ٹوٹا ۔ فیاض بخاری چٹان کی طرح مضبوط رہے اور لوگوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے ۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
Leave a Reply