کراچی کی مویشی منڈی میں یوں تو ایک سے بڑھ کر ایک جانور لائے گئے ہیں مگر شہنشاہ اور ہیرا لال کی کیا ہی بات ہے ، دونوں کی خوبصورتی نے سب کو دیوانہ بنا رکھا ہے ، خوبصورتی لاجواب ، مست مست چال ۔ کراچی کی منڈی میں آئے ہیں شہنشاہ اور ہیرا لال گلے میں ہار ، سرمئی آنکھیں ، پاؤں میں چھن چھن کرتی جھانجھر ، شہنشاہ اور ہیرا لال چلیں تو بیوپاریوں کو لگے جیسے کوئی خوبرو ماڈل ریمپ پر اتر آئی ہو ۔ کراچی کی سپر ہائی وے منڈی میں لائے گئے ہیں ایک سے بڑھ کر ایک بیل مگر ہر طرف چرچا ہے تو نٹ کھٹ ہیرا لال اور شہنشاہ کا ۔ بچوں کی تو جیسے ابھی سے عید ہوگئی ۔ کوئی سیلفی بنوا رہا ہے تو کوئی پیار کر کے خوش ہوئے جا رہا ہے ۔
Leave a Reply