الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا

eef

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے بارہ اور سندھ کے چھ اضلاع میں تین دسمبر کو پولنگ ہو گی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی تین سے سات اکتوبر تک جمع ہوں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال آٹھ سے تیرہ اکتوبر کو ہو گی۔ تیس اکتوبر تک اپیلیں سنی جائیں گی جبکہ چھ نومبر کو امیدوار کاغذات واپس لے سکیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.