راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے بینظیر قتل کیس کی سماعت کی ، مدعی مقدمہ و گواہ انسپکٹر کاشف ریاض نے آٹھ سال قبل قبضے میں لئے گئے کمپیوٹرز، دستاویزات سمیت دیگر شواہد عدالت میں پیش کیے۔ انسپکٹر کاشف ریاض نے عدالت کو بتایا کہ ستائیس دسمبر دو ہزار سات کو ایس ایچ او تھانہ سٹی کی حیثیت سے ڈیوٹی پر مامور تھا ، لیاقت باغ میں عوامی جلسے سے خطاب کے بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو ناہید خان کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہوئیں۔ ان کی گاڑی جیسے ہی جلسہ گاہ سے نکلی دھماکہ ہوگیا ، پراسیکیوٹر چودھری اظہر نے استدعا کی کہ انسپکٹر کاشف ریاض اہم گواہ ہیں ، ان کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جائے۔ مدعی مقدمہ و گواہ انسپکٹر کاشف ریاض نے کہا کہ تفصیلی بیان ریکارڈ کرانے کیلئے وقت دیا جائے ، عدالت نے مدعی کو مکمل مال مقدمہ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت اٹھائیس ستمبر تک ملتوی کر دی۔ –
Leave a Reply