پر امن معاشرے اور ماحول مں۔ زندگی گزارنا ہر شخص کا حق ہےامن ہی روشن اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہے۔ آج کا انسان زیادہ باشعور، تعلیم یافتہ اور مہذب ہے، جدید ٹکنا لوجی نے سمندروں اور سامروں تک پہنچنے کی صلاحیت عطا کر دی ہے لیکن ان سب کے باوجود آج پوری دنیا بدامنی کا شکار ہے ۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی بدامنی نے ہرشخص کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک آج کے دن اپنے معاشروں کے پر امن ہونے کی خوشی منائیں گے تو آج یہ دن پاکستانیوں کے لیے بھی عہد کرنے کا دن ہے کہ وہ اپنے خاندان، کام کی جگہ، معاشرے، علاقے اور ملک میں امن قائم کریں کیونکہ امن ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
Leave a Reply