سعودی عرب کی یکم ذوالحج پندرہ ستمبر کو ہونے کے باعث حاجیوں کو ایک دن زیادہ رہنے کی اجازت

 

سعودی جنرل اتھارٹی اور سول ایوی ایشن نے عازمین حج کی واپسی کیلئے حج فلائٹس کو شیڈول کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ، حج فلائٹس کی واپسی کا شیڈول ذوالحج کا چاند تیرہ ستمبر کو نظر آنے کے امکانات پر تیار کیا گیا تھا۔ یکم ذوالحج چودہ کے بجائے پندرہ ستمبر کو ہونے کے باعث حاجیوں کو مزید ایک دن سعودی عرب میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے ، سعودی اتھارٹیز کے مطابق حاجیوں کی واپسی پرانے شیڈول کے ایک دن بعد ہوگی۔ سعودی عرب سے روانگی کیلئے پہلی پرواز 26 کے بجائے 27 ستمبر کو روانہ ہوگی ، حاجیوں اور تمام ائیرلائنز کو نئے شیڈول پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.