سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ کی ضمانت منظور کر لی

vvvv

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ ، امتیاز شاہ اور خادم علی شاہ کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے طرفین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعدرکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ ، امتیاز شاہ اور خادم علی شاہ کی ضمنات منظور کر لی اور پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت عالیہ نے نیب کورٹ کا فیصلہ بھی معطل کر دیا ، نیب کورٹ نے علی نواز شاہ کو 5سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.