لاہور: شیخ زید اسپتال میں خواجہ سلمان رفیق کا انڈوں سے استقبال

hr

لاہور کے شیخ زید اسپتال کے ملازمین نے اسپتال کی مجوزہ نجکاری کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اسپتال کے احاطہ میں احتجاج کرتے کرتے ملازمین کو اطلاع ملی کہ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق آڈیٹوریم میں موجود ہیں بس پھر کیا تھا طوفان کا رخ مشیر صحت کی طرف مڑ گیا۔ بھپرے ہوئے ملازمین نے آڈیٹوریم میں انٹری دینے کی کوشش کی لیکن دروازے بند کر دئیے گئے۔ مظاہرین نے بھی ہار نہ مانی تقریب ختم ہونے کے بعد مشیر صحت کے باہر نکلتے ہی ان پر انڈے برسا دیئے۔ خواجہ سلمان رفیق پر تو انڈے گرے ہی اسپتال کے در و دیوار بھی گندے ہو گئے۔ خواجہ سلمان رفیق نے برا نہیں منایا اور مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرا کر مظاہرین کو منا لیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.