پشاور: پشتو فلموں کےشوقین نے بیل کا نام پشتو فلموں کے بے تاج بادشاہ بدرمنیر کےنام پر رکھ دیا

grg

پشاور میں پشتو فلموں کےشوقین نے اپنے بیل کا نام پسندیدہ فنکار اور پشتو فلموں کے بے تاج بادشاہ بدرمنیر کےنام پر رکھ دیا بیل نے دھوم مچا دی لوگ دور دور سے دیکھنے کے لئے آنے لگے ۔ پشاور سے تعلق رکھنے والا بیوپاری ابراہیم خان پشتو فلموں کا شوقین اور بدر منیر مرحوم کا دیوانہ ہے جس نے سب سے خوبصورت اور سب سے مہنگے بیل کو اپنے ہیرو کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ ابراہیم کا کہنا ہے کہ وہ قیمت کی بجائے کسی شوقین اور بدر منیر کے دیوانے کو ہی یہ بیل فروخت کرے گا ۔ ابراہیم کا کہنا ہے کہ اس نے یہ بیل بہت محبت اور توجہ سے پالا ہے اس کی خوراک کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔ بارہ من وزنی اس بیل کی قیمت چار لاکھ روپے رکھی گئی ہے اور اب تک اسے ڈھائی لاکھ روپے کی آفر مل چکی ہے۔ بھاری بھرکم بدرمنیر کو دیکھنے دور دور سے لوگ آ رہے ہیں اس کی وڈیوز اور تصاویر بھی بن رہی ہیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.