بلدیاتی انتخابات: ‘محرم میں سیکیورٹی خدشات’

 

ان خدشات کا اظہار ای سی پی کے ایک منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، جس میں پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

جسٹس ریٹائرڈ محمد رضا خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ کالعدم تنظمیوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد مختلف ناموں سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس موقع پر ای سی پی کی جانب سے آئی جیز کو یہ ہدایات جاری کی گئی کہ ’یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے لوگوں کا سرواغ لگاکر ای سی پی کو اس حوالے سے آگاہ کریں۔‘

پنجاب کے آئی جی کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ محرم کے دوران اضافی خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم انھوں نے اجلاس کے دروان یہ بھی بتایا کہ پولینگ اسٹیشن کے تحت سیکیورٹی پلان مکمل ہے جبکہ کوئیک رسپانس فورسز (کیو آر ایف) بھی اس دوران ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار رہے گی۔

دونوں صوبوں کے آئی جیز نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ اگر ضرورت محسوس کی گئی تو فوج اور رینجرز کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.