بھارت جانیوالے افراد کا مرکز یا پارٹی پالیسی سے تعلق نہیں: رابطہ کمیٹی

rrr

متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی نے اہم پالیسی بیان میں واضح کیا ہے کہ متحدہ کل بھی محب وطن جماعت تھی آج بھی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ 1992 کے آپریشن میں کی جانے والی ناانصافیاں ریکارڈ پر موجود ہیں۔ جانیں بچانے کے لیے ہزاروں کارکن ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی چلے گئے۔ بھارت جانے والوں نے ایم کیو ایم کے مرکز سے اجازت لی اور نہ ہی اس عمل کو پارٹی پالیسی قرار دیا جا سکتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے بھارت جانے والے افراد سے منسوب کردہ تربیت وغیر کے معاملات کا بھی ایم کیو ایم کے مرکز یا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بیان میں اپیل کی گئی ہے کہ طاقت کے استعمال کے بجائے حقائق کا جائزہ لیا جائے اور ناراض بلوچوں کے لیے عام معافی کی طرز پر ماضی کی تلخیوں کو بھلا دیا جائے۔ ایم کیو ایم کل بھی محبت وطن جماعت تھی اور آج بھی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.