چین ، پاکستان کی بڑھتی ڈرون پاور سے خوفزدہ بھارت کا اسرائیل سے ڈرون خریدنے کا فیصلہ

grr

بھارت کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب پاکستان کی جانب سے آرمڈ ڈرون کو ضرب عضب میں استعمال کیا گیا جس سے تین ہائی پروفائل دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے حکومت کو خط لکھا گیا ہے جس میں اسرائیل سے ڈرون طیاروں کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بھارت پہلے ہی اسرائیل ساختہ یو اے وی کی خدمات حاصل کرچکا ہے جس کو کشمیر اور چین کے متنازع سرحد پر نگرانی کیلئے متعین کیا گیا ہے۔ رواں ماہ بھارتی حکومت نے اسرائیل سے دس ہیرون ٹی پی ڈرون خریدنے کی منظوری دی ہے جس میں جدید ہتھیاروں کو نصب کرتے ہوئے جنگ کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے اس معاہدے پر 400 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.