اسلام آباد: نادرا ملازمین کیلئے 10 ہزار روپے عید بونس منظور

 

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر نادرا ملازمین کے لئے 10 ہزار روپے بونس کی منظوری دے دی ہے، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ محنتی اور ایماندار ملازمین کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ عید کے بعد ملازمین کے لئے ایک خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ تمام فرض شناس اورخلوص سے نوکری کرنے والے ملازمین کی مراعات میں اضافہ ہو گا۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ اچھے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ نادرا سے کرپٹ اور نااہل ملازمین کی تطہیر کا عمل جاری رہے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.