نواز، کیمرون ملاقات: عمران فاروق کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے پر اتفاق

s

وزیراعظم محمد نواز شریف کی برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ہونے والی اہم ملاقات چالیس منٹ تک جاری رہی جس میں دو طرفہ تعلقات، عالمی امور اور اہم ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تحویل ملزمان کے معاہدے پر گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ایم کیو ایم کے مقتول رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ برطانوی وزیراعظم نے عمران فاروق قتل کیس میں تعاون پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی خفیہ ایجنسی  را  کی جانب سے پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے کی جانے والی فنڈنگ کے معاملات کو بھی اٹھایا۔ ملاقات میں طارق فاطمی اور ہائی کمشنر سید ابن عباس بھی موجود تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.