وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں کی جانے والی تقریر کا متن موصول

wq

حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے کی بھر پور مخالفت کریں گے۔ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا معاملہ بھی تقریر کا حصہ ہو گا۔ وزیر اعظم نواز شریف مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا اصولی مؤقف بھی عالمی برادری کے سامنے پیش کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مسائل کے حل کیلئے تجاویز بھی دی جائیں گی۔ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے واضح پاکستانی مؤقف بھی وزیر اعظم کے خطاب کا اہم حصہ ہوگا۔ متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کے خلاف طاقت کا استعمال امن کی ضمانت نہیں دیتا۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.