سعودی عرب ، امریکا برطانیہ سمیت یورپی اور خلیجی ممالک میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ کی خوشیاں سمیٹ رہے ہیں ۔ نیویارک میں پہلی بار عید کے موقع پر پبلک سکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ امریکا میں مسلمان خاندان آج بکراعید منا رہے ہیں ۔ نیویارک سٹی کے اٹھارہ سو سکولوں میں عید کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ برطانیہ میں ہر سال کی طرح اس بار بھی دو عیدیں منائیں گی ۔ آسٹریلیا ، ناروے سمیت متعدد یورپی ممالک میں مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔ امریکا ، برطانیہ اور یورپی ممالک کے مسلمان عید الاضحیٰ کے موقع پر تقریبات اور دعوتوں کا اہتمام کریں گے تاکہ دیگر کمیونٹی کے لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرسکیں ۔
Leave a Reply