ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی، سعید اجمل، اسد شفیق، عبدالرحمن، سرفراز احمد اور سابق کپتان انضمام الحق بھی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ منیٰ میں سانحہ سے قبل ہی پاکستان کرکٹرز وہاں سے روانہ ہو گئے تھے۔ دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان اظہر علی نے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں۔ سانحہ منیٰ پر بہت دکھ ہوا ہے۔ اﷲ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم خیریت سے ہیں۔ انہوں نے سانحہ منیٰ کی وجہ سے تمام پاکستانیوں سے عید سادگی سے منانے کی اپیل کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کی تلقین کی۔
Leave a Reply