کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 20 ملزمان گرفتار

pop

آدم خان روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان عمر اور مدد علی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ مقابلے کے دوران ملزموں کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی جزوی نقصان پہنچا جبکہ گزری اور اطراف میں سرچ آپریشن کے دوران بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.