یمن :نماز عید کی ادائیگی کے دوران دھماکہ ، 15 نمازی شہید ، متعدد زخمی.

g

یمن میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران مسجد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ، دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، دھماکے کے بعد ہر طرف بھگدڑ مچ گئی اور چیخ و پکار کی آوازیں آنے لگیں ۔

سانحے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس اور امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ، پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کر کے شوہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.