آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا خیبر ایجنسی کا دورہ ، فوجی جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کا دورہ کیا اور عید کی نماز فوجی جوانوں کے ساتھ ادا کی ، جوانوں سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے ، دہشگردی پھیلانے والے اندرونی و بیرونی دہشتگردوں کو ہرحال میں شکست ہوگی ، ہمیں بحیثیت قوم ریاست کے دشمنوں کو کوئی موقع نہیں دینا چاہیئے ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سرحد پار دہشتگردوں کو ٹھکانے بنانے اور پاکستان میں داخلے سے روکنے کے لیے ہر سطح پر کوشش ہونی چاہیئے ۔
Leave a Reply