ذاتی اور مسلکی مفادات سے بالاتر ہونا ہو گا، وزیر اعظم

ttt

انہوں نے عیدالاضحیٰ پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنے جذبہ ایثار و قربانی کا رخ ملک و قوم اور ملت اسلامیہ کی ترقی اور یکجہتی کی طرف موڑنا ہو گا، یہ اسلام کی بنیادی تعلیمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ہم اپنی قربانی کو صحیح مقصد کیلئے وقف کریںگے تو اس سے ہماری زندگیوں میں باہمی ہم آہنگی، بھائی چارہ، رواداری اور توازن پیدا ہو گا۔

نواز شریف نے پوری قوم اور عالم اسلام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم خدا کے شکرگزار ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر ہمیں اس مقدس موقع سے نوازا، میں دعاگو ہوں کہ یہ خوشی لمحات ہماری زندگیوں میں آتے رہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.