مقبوضہ کشمیر میں شہریوں نے آج نماز عید کے بعد پاکستان کے جھنڈے لہرائے جس پر بھارتی سیکورٹی فورسز اور شہریوں میں جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ بھارت لاکھ کوشش کرلے فائرنگ کرے ، آنسو گیس پھینکے یا تشدد ، کشمیریوں کے دلوں میں بسی پاکستان کی محبت کو نہیں نکال سکتا ۔ آج عید الضحیٰ کے موقع پر وادی میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا ۔ کشمیری شہریوں نے عید کی نماز کے بعد سری نگر میں پاکستان کے جھنڈے بلند کیے جس پر بھارتی سیکورٹی فورسز نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس پھینکی ۔
Leave a Reply