امریکا دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی کوششوں کی قدر کرتا ہے، جلیل عباس جیلانی

 

امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نیویارک میں 2 اہم پریس کانفرنسوں سے خطاب کریں گے جس میں وہ قیام امن سے متعلق اظہار خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا تعلقات انتہائی اہم ہیں جن میں بہتری آرہی ہے جب کہ دونوں ملک کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں اور باہمی تعاون کے لیے 6 ورکنگ گروپس کام کررہےہیں۔
جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے جب کہ امریکا بھی دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی کوششوں کی قدر کرتا ہے اور افغان امن کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتاہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.