راولپنڈی میں 60 سالہ خاتون ڈینگی کا پہلا شکار بن گئی۔ ہولی فیمیلی اسپتال کے حکام کے مطابق اسپتال میں داخل 60 سالہ تسلیم بی بی دم توڑ گئی۔ تسلیم کو چند روز قبل ڈینگی کی شکایت کے باعث ہولی فیملی کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ 450 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے اور ان کا راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں علاج بھی جاری ہے۔
Leave a Reply