رحیم یار خان ، زبردستی کھالیں وصول کرنے والے 12 افراد گرفتار

v

رحیم یارخان میں غیر قانونی طور پر جماعۃ الدعوة کے نام پر زبردستی کھالیں وصول کرنے والے 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے قبضے سے 1195 کھالیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ضلعی حکومت کی جانب سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے یا زبردستی کسی بھی جماعت کے نام پر حاصل کرنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے اس کے باوجود جماعۃ الدعوة کے نام پر رحیم یار خان کے نواحی علاقہ پل سنی سے کھالیں وصول کرنے کی اطلاع پر پولیس تھانہ صدر نے کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد جن میں سفیان ، ابوولید ، اجمل ، ابوجبران ، گلزار ، ابو عظیم ، رضا ، ابواصغر و دیگر نامعلوم شامل ہیں ،

پولیس کے مطابق تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے جن کے قبضہ سے 1195 کھالیں برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف 12 چیریٹبیل فنڈ ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.