وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عید کے دن چائلڈ پرٹیکشن بیورو میں کچھ وقت لاوارث بچوں کے ساتھ گزارا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ قومی مفاد پر سب ایک ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے پر بھی متفق ہیں۔ نہ کوئی کسی سے ناراض ہے نہ غصے میں ہے۔ سندھ اور وفاقی حکومت مل کر کام کر رہی ہیں۔ وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمراں خان لاہور آ رہے ہیں تو انہیں اس پر کوئی فکر نہیں البتہ ضمنی انتخاب کا نتیجہ وہی ہوگا جو گزشتہ تین انتخابات میں ہوا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی عالمی حالات کی وجہ سے ہے جس وقت دہشت گردی نے دنیا کو لپیٹ میں لیا، بدقسمتی سے اس وقت پاکستان میں آمریت تھی جس کی وجہ سے قومی مفاد کے تحت فیصلے نہ کئے گئے۔
Leave a Reply