رینجرز نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون سے ٹارگٹ کلر ریحان حسین عرف بہاری کو گرفتارکرلیا ۔ ملزم پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت متعدد وارداتوں مں ملوث ہے ۔ پاکستان رینجرز کے ترجمان کے مطابق سرجانی کے علاقے میں گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے ریحان عرف بہاری کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم ریحان حسین عرف بہاری سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ، ملزم سرجانی کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو آپریٹ کرتا تھا ۔ ملزم بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث ہے ۔ ملزم ریحان حسین کا تعلق ایم کیو ایم کے سرجانی سیکٹر کا سیکٹر انچارج ہے ۔ رینجرز کے مطابق ریحان عرف بہاری دیگر ٹارگٹ کلرز کو اسلحہ فراہم کرتا تھا ، ملزم چائنا کٹنگ اور تجاوزات کے قیام میں بھی ملوث ہے ۔
Leave a Reply