کراچی میں رینجرز کی کارروائی، پولیس اہلکاروں اور سیاسی کارکنوں کا ٹارگٹ کلر گرفتار

rr

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سرجانی سے گرفتار کیا گیا ملزم محمد ریحان حسین عرف بہاری ایم کیو ایم سیکٹر اے سرجانی کا انچارج ہے۔ ملزم پولیس اہلکاروں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے قتل کے علاوہ بھتا خوری ، اغوا برائے تاوان ، کھالیں چھیننے، چائنا کٹنگ اور زبردستی فطرہ وصول کرنے میں بھی ملوث ہے۔

رینجرز کا کہنا ہے کہ ریحان حسین عرف بہاری ملزم سرجانی میں ٹارگٹ کلرزکی ٹیموں کو چلا رہاتھا اور ملزم ٹارگٹ کلرز کو اسلحہ بھی فراہم کرتا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.