سعودی عرب سے حجاج کی واپسی شروع
نجی ائر لائن کی پہلی حج پرواز 300 سے زائد حاجیوں کو لے کر جدہ سے لاہور پہنچی۔
حاجیوں کی لاہور آمد پر اہل خانہ اور رشتہ داروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : 2015 میں ایک لاکھ 43 ہزار 368 پاکستانی حجاج
نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے فور سیون ون سے آنے والے حجاج کرام حج کی سعادت حاصل ہونے پر انتہائی خوش لیکن سانحہ منٰی کے حوالے سے غمزدہ تھے۔
حجاج کا کہنا تھا کہ وہ سانحہ کے دل خراش مناظر کو وہ کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔
سرکاری ایئر لائن پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 27 اور 28 ستمبر کی درمیانی شب لاہور پہنچے گی۔
خیال رہے کہ رواں برس ایک لاکھ 43 ہزار 6 سو 68 عازمین حج کی ادائیگی کے لیے گئے تھے۔
پاکستان سے پہلی حج پرواز 16 اگست کو روانہ ہوئی تھی۔
حج آپریشن کے دوران سرکاری اور غیر سرکاری اسکیم کے دوران 750 سے زائد پروازوں کے ذریعے حجاج کو لے جایا گیا تھا۔
Leave a Reply