ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کی ٹیم کراچی کے علاقے لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں معمول کی پیٹرولنگ پر تھی کہ وہاں موجود ٹارگٹ کلر طاہر عرف تارو نے دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ رینجرز پر فائرنگ کر دی، رینجرز کی جوابی فائرنگ سے طاہر عرف تارو زخمی ہو گیا جسے بعد میں حراست میں لے لیا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جو کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ترجمان کے مطابق ملزم 2 سال قبل رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے اور 6 ماہ قبل رہا ہوا تھا، ٹارگٹ کلر کے 2 ساتھی سلمان اور انور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
Leave a Reply