‘افغان حکومت چاہے تو مذاکرات کی بحالی کیلئے خدمات پیش کر سکتے ہیں’

mm

سرتاج عزیز نے یہ بات نیویارک میں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے پر امن مذاکرات کی جلد بحالی کی امید کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں قیام امن کے لئے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بھی افغان جنگ کے پر امن خاتمے کے لئے مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.