راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی ، مقدمے کے مدعی اور تفتیشی افسر کاشف ریاض پر جرح مکمل کر کے بیان قلمبند کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے کیس کا مال مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا جس میں بینظیر بھٹو پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کی اپر جیکٹ ، چپل ، گولیوں کے خول اور حملہ آور کی ڈی این اے رپورٹ شامل ہے۔ خودکش بمبار اور گرفتار چاروں ملزمان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے مدعی مقدمہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی ، آئندہ سماعت پر امریکی صحافی مارک سیگل کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ –
Leave a Reply