پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6312 سعودی عرب کے شہر جدہ سے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچ گئی ، پرواز نے گزشتہ رات دو بجکر 15 منٹ پر پہنچنا تھا جو تین گھنٹے کی تاخیر سے پانچ بج کر دس منٹ پر بینظیر ایئرپورٹ پہنچی۔ حجاج کرام کی واپسی کے موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے
ایئرپورٹس سیکورٹی فورس اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے غیر متعلقہ افراد اور میڈیا کے ایئرپورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ خصوصی پرواز سے وطن واپس پہنچنے والے حجاج کرام ایئرپورٹ کے اندر سے گاڑیوں میں سوار ہو کر آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے
انتظامیہ کی جانب سے ائیرپورٹ گیٹس پر بھی کسی کو رکنے کی اجازت نہیں تھی۔ دوسری طرف لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پہلی حج پرواز میں ایک سو پچپن مسافر وطن پہنچے جبکہ دوسری پرواز کے ذریعے 354 حاجیوں کی واپسی ہوئی۔ رشتہ داروں نے حجاج کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے ہار پہنائے۔
Leave a Reply