اقوام متحدہ اجلاس میں پہلی مرتبہ نریندر مودی نواز شریف آمنے سامنے

 

اقوام متحدہ کے امن اجلاس میں شرکت کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہال میں پہلے داخل ہوئے جبکہ اس کے کچھ منٹ بعد پاکستانی وزیراعظم نواز شریف آئے ٹیبل پر بیٹھنے کے موقع کے دوران نواز شریف نے مودی کی طرف دیکھا۔ دونوں نے آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں اور پھر نواز شریف نے مسکراہٹ کا تبادلہ کیا تو نریندر مودی نے بھی نواز شریف کو دیکھتے ہوئے مسکراہٹ کا تبادلہ کیا۔ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران یہ پہلا موقع ہے دونوں ممالک کے سربراہان ایک دوسرے کے اس طرح پاس آئے اور مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا ۔ اجلاس میں شرکت کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سائیڈ پر سیکرٹری جنرل بان کی مون ، جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے ، فرانس اور انڈونیشیا کے رہنما موجود تھے۔ وزیراعظم نواز شریف کی سائیڈ پر امریکی صدر باراک اوباما ، بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ ، روانڈا اور ایتھیوپیا کے رہنما تھے۔ دونوں وزراعظم کے درمیان مسکراہٹوں کے تبادلے کے علاوہ کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ دونوں وزراعظم اقوام متحدہ کے چیمبر میں ڈیڑھ گھنٹے تک موجود رہے ، دونوں نے ایک دوسرے کی تقریر ختم ہونے کے بعد تالیاں بجائیں ، مودی اپنی تقریر ختم کرنے کے فوری بعد ہال سے چلے گئے جبکہ نواز شریف ان کے جانے کے دس سے پندرہ منٹ بعد گئے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.