سانحہ بلدیہ: تحقیقاتی ٹیم کی تیاری مکمل، چند روز میں بیرون ملک روانہ ہو گی

l
کراچی میں پیش آنے والے سانحہ بلدیہ فیکٹری کی تحقیقات کے سلسلے میں بنائی جانے والی تحقیقاتی ٹیم نے بیرون ملک جانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ڈی آئی جی سلطان خواجہ کی سربراہی میں قائم ٹیم کے ارکان کے ویزے بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔ ٹیم کے ارکان آئندہ چند روز میں بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے، جہاں وہ فیکٹری مالکان کے بیانات قلم بند کریں گے، ذرائع کے مطابق فیکٹری مالکان کے بیانات قلم بند ہونے کے بعد کیس کی تحقیقات مکمل ہو جائیں گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.