سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے 21 نومبر کے فیصلے کیخلاف درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی نے عدالت کو بتایا کہ حکومت مرکزی ملزم پرویز مشرف کے معاونین کے خلاف تفتیش کیلئے تیار ہے۔ ایک تاریخ مقرر کرکے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔ عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت ہوگی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزاروں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔
Leave a Reply