عدلیہ کا فیصلہ: عمران غضبناک، پرویز رشید نے بھی توپوں کے دہانے کھول دئیے

ok
این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخابات پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے ایک بار پھر توپوں کا رخ ایک دوسرے کی جانب موڑ دیا۔ عمران خان نے پریس کانفرنس کی تو پرویز رشید نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین کو الیکشن سے گھبرا کر لودھراں میں چمک دکھانا پڑی اور انہوں نے لوٹا کریسی کی صنعت متعارف کرائی۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ عدالتِ عالیہ کے فیصلے نے جہانگیر ترین کی عزت بچائی، انہیں شکست ہونے والی تھی، جہانگیر ترین کو شکست دینے سے ہم محروم ہو گئے ہیں۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ این اے 122 میں بھی ڈر ہے کہ عمران کہیں یو ٹرن نہ لے لیں۔ مشرف کے چہیتے عمران نے ریفرنڈم میں گلی، گلی ووٹ مانگے تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.