عمران خان کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ (ن) ایک ہیں۔ اب لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں بھی حکم امتناعی لئے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف بھی سٹے آرڈر کے ذریعے چار سال تک پنجاب کے وزیراعلیٰ رہے۔ جو جج ان کیخلاف فیصلہ دے اسے فارغ کرا دیتے ہیں۔ کاظم ملک کو وزیروں نے جان کی دھمکیاں دیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ لڑائی سے بچنے کے لئے 9 اکتوبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے، پھر اسلام آباد بھی جائیں گے۔
Leave a Reply