کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ کراچی کے تاجروں کا حوصلہ اور ہمت متاثرکن ہے جنہوں نےبرے حالات میں بھی کام جاری رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام قانون نافذکرنیوالے ادارے جرائم کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں جب کہ جرائم پیشہ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
ڈی جی رینجرز نے کہا کہ رینجرز پیشہ ور فورس ہے جو ثبوتوں پر کارروائیاں کرتی ہے، دہشت گردی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سب متحد ہیں جب کہ نیشنل ایکشن پلان پر حکومت اور سیکیورٹی ادارے سب ایک ہیں۔
Leave a Reply