لیسکو میں باصلاحیت افراد کیلئے نوکری کا حصول محال

mp
اہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں چند ماہ پہلے جونیئر انجینئرز کی بھرتی کا عمل شروع ہوا تو اس میں میٹرک، ایف ایس سی اور انجینئرنگ یونیورسٹیز میں اپنی قابلیت کا لوہا منوانے والے نوجوان بھی لیسکو کے میرٹ پر پورا نہ اتر سکے۔ ان ہی میں سلمان جاوید بٹ، محمد علی ریاض اور محمد احمد بھی شامل ہیں جن کا تعلیمی ریکارڈ ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لیسکو میں جونئیر انجینئرز کے لئے ہونے والے این ٹی ایس میں بھی یہ نوجوان ٹاپ ففٹی میں شامل تھے لیکن اس کے بعد بھرتی کے مکمل عمل میں صرف 20 فیصد نمبروں کے لئے انٹرویو لینے والوں کو مطئمن نہ کر سکے اور 105 آسامیوں پر نوکری کے لئے بھی اہل قرار نہ پائے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.