جرمنی کے شہر میونخ میں سینٹ کام ایشیا سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے علاقائی سیکیورٹی اور امن کی افادیت پر روشنی ڈالی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لیے کوشاں ہیں ، تمام ذمہ داران کو افغان مفاہمتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے ۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطہ کے تمام ممالک کو فائدہ ہوگا ،پرامن افغانستان سے علاقائی تعاون کو فروغ ملے گا ،خطہ میں سماجی اقتصادی ترقی کےلیے راہداری منصوبہ بہت اہمیت رکھتا ہے ،سماجی اقتصادی ترقی آنے سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کی لعنت سے چھٹکارا ملے گا ۔
Leave a Reply