کراچی میں آئندہ 4 روز شدید گرمی کی پیش گوئی

eewe

محکمہ موسمیات کے ترجمان عبدالرشید کے مطابق موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ کم اور ہواؤں کا رخ تبدیل ہورہا ہے جس کی وجہ سے آئندہ 4 روزتک کراچی میں شدید گرمی ہوگی اوردرجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہےلیکن اس کی شدت 43 ڈگری سے ہوگی۔

عبدالرشید نے کہا ہے کہ گرمی کی لہر 2 اکتوبرتک جاری رہے گی تاہم ہوا میں نمی کا تناسب معمول کے مطابق رہے گا لیکن 2 اکتوبر کے بعد موسم میں بتدریج تبدیلی آئے گی۔

واضح رہے کہ رواں برس جون میں پڑنے والی شدید گرمی نے 14 سوسے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.