عمران خان آج لاہور میں عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم میں شرکت کریں گے

we

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ، عمران خان علیم خان کی انتخابی مہم چلانے کے لئے آج لاہور کے ضمنی انتخابی اکھاڑے میں باقاعدہ اتریں گے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے لیے دو روزہ دورے پر آج لاہور پہنچ رہے ہیں ۔ عمران خان آج سے باضابطہ این اے 122 کی ضمنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔ وہ لاہور پہنچ کر ضمنی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی سینئر لیڈرشپ سے مشاورت کریں گے ۔ عمران خان آج میاں اسلم اقبال کے حلقہ پی پی 148میں انتخابی دفاتر کا افتتاح بھی کریں گے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں کوہدایت کی ہے کہ این اے 122 پر بھرپور توجہ مرکوز کی جائے اور ضمنی انتخاب میں کامیابی کے لئے اراکین اسمبلی ، پارٹی رہنما اور کارکنان متحرک ہوجائیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.