وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا الیکشن کمیشن کی جانب سے کسان پیکج پرعمل در آمد پر پابندی کے فیصلے کے بعد اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے کسانوں کے لیے 341 ارب روپے کے پیکج کا مقصد کسانوں کی خوشحالی اور ان کے گھروں میں خوشیاں لانا تھا تاہم عمران خان نے کسان پیکج کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا جس کے بعد کسانوں اور کاشت کاروں کوجس بدحالی کا سامنا ہو گااس کی تمام ذمے داری عمران خان پر ہوگی۔
پرویزرشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کم آمدنی والے طبقوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ فراخ دلی مظاہرہ کیا اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے والی پالیسیاں بنائی ہیں جب کہ عمران خان عوام کو ملنے والی ہر سہولت کے راستے میں رکاوٹ بنتے ہوئے ہمیشہ عوام کے ہر فائدہ کو نقصان میں تبدیل کرنے کی سیاست کی ہے۔
Leave a Reply