عمران خان چھپ کر بیٹھنے کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں :حمزہ شہباز

 

wwd

لودھراں کا ضمنی انتخاب رک جانے کے بعد پی ٹی آئی اور ن لیگ نےلاہور کے حلقہ این اے 122میں ڈیرے ڈال دیئے ۔ نون لیگ کے رہنما حمزہ شہبازکہتے ہیں کہ عمران خان کو چھپ کر بیٹھنے کے بجائے خود میدان میں اترنا چاہیئے تھا ۔
لاہور کے علاقے اچھرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جس طرح پی ٹی آئی کے دھرنے کا دھڑن تختہ ہوا اسی طرح این اے 122میں بھی تحریک انصاف کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ۔
عمران خان صرف انتشار کی سیاست کر رہے ہیں جسے عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے دیگر ملکی امور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے اور توانائی بحران حل کرنے کے حوالے سے حکومت پوری طرح سرگرم ہے ۔
نندی پور پاور پراجیکٹ کے سلسلے میں سامنے آنے والی شکایات پر آڈٹ چل رہا ہے ۔ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عوام فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ کرپشن کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیں گے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.