ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

eee

ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ شہروں میں کم از کم چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 17 ہزار 800 اور رسد 14 ہزار 200 میگاواٹ تک ہے جب کہ بجلی کا شارٹ فال تین ہزار 600 میگاواٹ تک ہے جس سے شہری علاقوں کے گھریلو صارفین کے لئے کم ازکم چھ اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی جا رہی ہے ۔ حکام کے مطابق ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں ائر کنڈیشنرز کا استعمال کم ہونے سے بجلی کی طلب میں کمی ہو رہی ہے، آئندہ چند روز میں شارٹ فال میں مزید کمی کا امکان موجود ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.