‘نیب اور ایف آئی اے کے احتساب کیلئے پارلیمانی کمیشن بنایا جائے’

 

vr

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی شکایات آتی رہتی ہیں، وزیر اعظم سے ملاقات میں پارلیمانی کمیشن کے قیام کی تجویز دینگے، پارلیمانی کمیشن سے کسی کو نیب پر الزام تراشی کی ضرورت نہیں رہے گی، چیئرمین نیب جتنے بھی اچھے ہوں ان پر بھی نگرانکمیشن ہونا چاہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ احتساب صرف سیاستدانوں کا نہیں سب کا ہونا چاہے۔ ہمارے ہاں کبھی احتساب حکومت کے ماتحت ہو جاتا ہے تو کبھی غائب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی نواز شاہ اور خادم شاہ کو نیب نے 5،5 لاکھ روپے کے الزام میں سزا دلوائی، نیب جب ایسے اقدامات کریگا تو اس پر شکوک شبہات مزید بڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ ماورائے آئین کسی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے، احتساب کے عمل میں مقدس اور غیر مقدس گائے کا عمل ختم ہونا چاہیے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.