پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹونٹی میں 29 رنز سے ہرا دیا

1 پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 29 رنز سے شکست دے دی ۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز سکور کئے ، بسمہ معروف 65 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ۔ جویریہ خان نے 44 رنز سکور کئے بنگلہ دیش کی جانب سے ناہیدہ اختر نے دو ، جہاں آرا عالم اور فہیمہ خاتون نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ، ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز سکور کر سکی ۔ عائشہ رحمان اور فرگانا حق نے 23،23 جبکہ رومانہ احمد نے 22 رنز کی اننگز کھیلی ، پاکستان کی جانب سے انعم امین نے 2 ، صومیہ صدیقی ، ثنا میر ، بسمہ معروف ، ندا ڈار اور عالیہ ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ بسمہ معروف کو وومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.