کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چھاپہ مار کر بھاری تعداد اسلحہ برآمد کرلیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سرجانی ٹائون کے علاقے یارو خان گوٹھ میں چھاپہ مارا اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں پانچ کلاشنکوف ، چار سیون ایم ایم رائفل ، ایک ایل ایم جی اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں ۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ یہ اسلحہ لینڈ مافیا کے کارندے استعمال کرتے تھے ۔ اسلحہ چائنہ کٹنگ زمین پر قبضے کے معاملات میں قتل و غارت گری میں استعمال کیا گیا ۔
Leave a Reply